فلوریڈا کے گورنر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

image

وشنگٹن ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس نےنیو ہمپشائر پرائمری سے دو دن قبل اپنی ریپبلیکن صدارتی مہم کو معطل کرتے ہوئے اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔

اردو نیوز کے مطابق ان کے اس فیصلے کے بعدمنگل کو ہونے والی نیوہمپشائر پرائمری کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی آخری اہم امیدواروں کے طور پر رہ گئے ہیں۔ران ڈی سینٹس نےسوشل میڈیا پر کہایہ بات ان کے لیے واضح ہے کہ ریپبلیکن پرائمری ووٹرز کی اکثریت ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور موقع دینا چاہتی ہے۔انہوں نے ریپبلیکن امیدوار کی حمایت کےعہد پر دستخط کیے ہیں اور وہ اس کا احترام کریں گے۔ انہیں ان کی حمایت حاصل ہے کیونکہ وہ ماضی کے ریپبلیکن گارڈ کی طرف واپس نہیں جا سکتے جو کہ نکی ہیلی کی نمائندگی کرنے والی کارپوریٹ ازم کی ایک نئی شکل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن مہم کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ وہ ران ڈی سینٹس اور بہت سے دیگر سابق صدارتی امیدواروں کی حمایت کو اعزاز سمجھ رہے ہیں۔علاوہ ازیں سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے نومبر کے صدارتی انتخاب دو معمر سیاست دانوں 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ اور 81 سالہ جو بائیڈن کے درمیان متوقع ہے،تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے غیرمعمولی قانونی مسائل کا سامنا ہے جو پھر سے ان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بھی بن سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.