امریکا، گھر میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک، 2زخمی

image

واشنگٹن۔22جنوری (اے پی پی):امریکی ریاست ٹیکساس میں گھر پر فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 2زخمی ہو گئے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے ہیرس کائونٹی شیریف ای ڈی گونزالیز کے حوالے سے بتایا کہ ہیوسٹن کے مضافاتی شہر کیٹی میں ایک گھر میں تقریباً 10 سے 20 افراد جمع تھے جنہوں نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے ۔

امدادی ٹیموں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.