غزہ کی جنگ میں اموات کا تناسب یوکرین اور عراق کی جنگوں میں مجموعی اموات کے تناسب سے بڑھ چکا ہے، اقوام متحدہ

image

اقوام متحدہ۔22جنوری (اے پی پی): نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیو ں کے نتیجہ میں غزہ میں مارے جانے والے افراد کا تناسب یوکرین اور عراق کی جنگوں میں اب تک مجموعی طور پر مارے جانے والے افراد کے تناسب سے بڑھ چکا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے اسرائیلی فوج نے غزہ کی 1.1 فیصد آبادی کومار دیا ہے جبکہ یوکرین اور عراق کی جنگوں میں ان ممالک میں بالترتیب 0.2 فیصد اور 0.8 فیصد آبادی ماری گئی تھی۔ فرانسسکا البانی نے مزید کہا کہ تباہی کے لحاظ سے اس صدی میں کوئی جنگ غزہ کی جنگ کے قریب تک نہیں پہنچی ۔

دسمبر میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے فروری 2022 میں روس کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے یوکرین میں صرف 10 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.