ایران کے وزیر خارجہ کا نئے کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، عہدے کی مبارک باد

image

تہران۔22جنوری (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے کویت کے نئے وزیر خارجہ عبد اللہ علی الیحیٰ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارک باد دی۔ شنہوا نے ایرانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر پیر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کویت کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے تیار ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ نے اچھے دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے بارے اپنے ملک کے موقف کی وضاحت کی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ عبد اللہ علی الیحیٰ نے ایران۔ کویت پارلیمنٹری فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ مرزوق الہبیانی سے بھی اتوار کو تہران میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموار اور باہمی تعاون کے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.