مقامی شہریوں اورمملکت میں مقیم غیرملکی ’’ڈیزیز ایکس‘‘سے تشویش میں مبتلا نہ ہوں، سعودی وزارت صحت

image

جدہ ۔25جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت صحت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مستقبل میں پھلنے والے نامعلوم وبائی مرض ’’ڈیزیز ایکس‘‘ سے تشویش میں مبتلا نہ ہوں۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ایکس بیماری اس قدر خطرناک نہیں جتنا کہ عالمی ادارہ صحت کے بیان سے محسوس ہوتا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کا بیان فرضی منظر نامے اور تخیلاتی صورتحال پر مشتمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی خبر ہر سال جاری کی جاتی ہے۔ وزارت صحت نامعلوم امراض سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار رہتی ہے اور ہر طرح کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھتی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور ماہرین صحت گزشتہ عشروں کے دوران جو بیانات دیتے رہے ہیں ان کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اپنے یہاں صحت نظام کو موثر بنائیں۔

وبائی صورتحال پر نظر رکھنے اور ان سے نمٹنے کے لیے موثر انتظامات کا اہتمام کریں۔وزارت صحت نے کہا کہ ہر سال انتباہ کے اجرا کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ دنیا بھر کے انسان یکے بعد دیگرے وباؤں سے دوچار ہوسکتے ہیں کیونکہ ہم سب جراثیم اور بڑی تعداد میں وائرس زدہ ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ جراثیم اپنا رنگ و روپ بدلتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف قسم کی وباؤں کی پیشگی اطلاع دینا مشکل ہے۔ ممکنہ طور پر مستقبل میں پھیلنے والی وبا کو ایکس کا نام اسی تناظر میں دیا گیا ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ مختلف وائرس اور جراثیم قدرتی نظام کا حصہ ہیں۔ نامعلوم اسباب کے تحت یہ جراثیم قدرتی رکاوٹوں کو عبور کرکے انسانوں کو لگ جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.