جنوبی افریقہ غزہ سے متعلق عالمی عدالت کے عبوری فیصلے بارے پر امید

image

کیپ ٹاون ۔25جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے)آئندہ جمعہ کو غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔اس امر کا اظہار مقدمے کی کارروائی سے آگاہ ذرائع نے جنوبی افریقہ کے نیوز24 نامی پورٹل سے بات کرتے ہوئے کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی وزارت انصاف کے ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ابھی تک کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ضمن میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر 2023 کو انصاف کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ عدالت یہ واضح کرے کہ اسرائیل غزہ میں کریک ڈاؤن کی آڑ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کر رہا ہے۔

اس مقدمے میں جنوبی افریقہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عارضی یا قلیل مدتی اقدامات کرے جس میں اسرائیل کو غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا حکم دیا جائے، غزہ کو معاوضے کی پیشکش کی جائے اور تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کئے جائیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.