لندن۔25جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے شہری یکم فروری سے پیشگی ویزے کے بغیر برطانیہ کا سفر کر سکیں گے ۔
اردو نیوز کے مطابق برطانیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ایکس پر اپنے اکائونٹ پر کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری پیشگی ویزے کے بغیر برطانیہ کا سفر کرسکتے ہیں اور الیکٹرانک سفری پرمٹ (ای ٹی اے) حاصل کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔جس کا نفاذ یکم فروری ہوگا۔یکم فروری سے متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے تعلقات کی تاریخ میں نئی شروعات ہوگی۔ امارات کے شہریوں کو یکم فروری سے برطانیہ کے پیشگی ویزے کی پابندی سے استثنا دیا گیا ہے۔ وہ سفری پرمٹ آن لائن حاصل کرسکیں گے۔اماراتی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ نئی سہولت دونوں ممالک کے حوالے سے اہم کامیابی ہے اور یہ فریقین کے درمیان 4سالہ تعاون کا نتیجہ ہے۔ اماراتی شہری سفری پرمٹ (یوکے ای ٹی اے) ایپ یا ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔