جاپان کے خلائی جہاز ’’مون سنائپر‘‘کی انجن میں خرابی کے باوجود چاند پر کامیاب لینڈنگ

image

ٹوکیو۔26جنوری (اے پی پی):جاپان کے خلائی جہاز ’’مون سنائپر‘‘ نے آخری لمحات میں انجن کی خرابی کے باوجود چاند پر اپنے متعین مقام پر کامیاب لینڈنگ کی ہے ۔جاپان کی خلائی ایجنسی جے اے ایکس اے کی طرف سے خلائی جہاز کی لینڈنگ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ایک منی روور کی طرف سے لی گئی ان تصاویر میں پیلے رنگ کا خلائی جہاز چاند کی سرمئی رنگ کی ڈھلوان سطح پر نظر آرہا ہے ۔

بغیر پائلٹ کے سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (ایس ایل آئی ایم ) جسے اس کی انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ’’مون سنائپر‘‘ ” کا نام دیا گیا ہے ، کا مقصد ایک گڑھے پر لینڈنگ کے مخصوص مقام کے 100 میٹر کے اندر نیچے جانے کا ہے۔

ایس ایل آئی ایم کے پراجیکٹ منیجر شینی چیر و ساکائی نے بتایا کہ لینڈر کو چاند پر لینڈنگ کے دوران انجن میں خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ اپنے راستے سے معمولی سا ہٹ گیا تھا جبکہ اس سے پہلے کرافٹ اپنی لینڈنگ کے مقام کے اور بھی قریب اترنے کے لئے ٹریک پر تھا۔

جے اے ایکس اے کے مطابق اس خلائی جہاز کے سولر پینل مکمل طور پر سورج کی طرف رخ نہ ہونے کی وجہ سے پوری مقدار میں بجلی پیدا نہیں کر رہے ۔ حکام کے مطابق اس خلائی جہاز سے تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز یکم فروری تک متوقع ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.