مصر میں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز

image

قاہرہ۔26جنوری (اے پی پی):مصر میں 55 ویں بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز ہو گیا جو 6فروری 2024 تک جاری رہے گا۔ اردو نیوز کے مطابق کتب میلے کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ دارالحکومت قاہرہ میں 80 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر منعقدہ کتب میلے کا افتتاح مصری وزیراعظم ڈاکٹر مصطفی مدبولی نے کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کتب میلے میں سعودی عرب سمیت 70 عرب اور ودیگر ممالک کے 1200 ناشران کی جانب سے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کتب میلےکے دوران 550 ثقافتی پروگرام ہوں گے۔ علاوہ ازیں فکری اور سماجی مسائل پر بحث کے لیے متعدد سیمینارز بھی منعقد ہوں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.