امریکا میں پہلی بار قتل کے مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دی گئی

image

واشنگٹن۔26جنوری (اے پی پی):امریکا میں قتل کے ایک مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی گئی ہے۔ وائس آف امریکا کے مطابق ریاست الاباما کے حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست الاباما کی جیل میں قتل کے مجرم کینتھ سمتھ کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزا ئے موت دی گئی اور یہ امریکا میں نائٹروجن گیس سے کسی بھی مجرم کی موت کی سزا پر عمل درآمد کا پہلا کیس ہے ۔

حکام نے کہا کہ مجرم کے چہرے پر ایک ماسک لگایا گیا جس کے ذریعے نائٹروجن گیس کا اخراج کیا گیا جو مجرم کے لیے آکسیجن گیس کے خاتمے کا سبب بنی ۔ اس سے قبل ریاست الاباما میں کسی بھی مجرم کی سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے مہلک انجیکشن کا استعمال کیا جاتا تھا۔

واضح رہے کہ ایک امریکی جج نے رواں سال 10 جنوری کو اپنے ایک فیصلے میں سزائے موت کے اس نئے طریقہ کار کے استعمال کی اجازت دی تھی امریکاکی ان ریاستوں میں جہاں سزائے موت کا قانون موجود ہے، وہاں اب بھی زہر کے انجیکشن کے ذریعے موت کی سزا دی جاتی تھی، تاہم3 ریاستوں الاباما، مسی سپی اور اوکلاہوما کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت پر عمل درآمد کی منظوری مل چکی ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.