سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم مقرر، عمل درآمد 27 اپریل سے ہوگا

image

ریاض۔27جنوری (اے پی پی):سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے)نے بس ڈرائیوروں کے لیے یونیفارم کی منظوری دے دی، جس پر عمل درآمد 27 اپریل 2024 سے ہو گا۔

اخبار 24 کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بس ڈرائیوروں کے لیے مقرر یونیفارم کا ضابطہ انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ، ایجوکیشن ٹرانسپورٹ، سپیشل ٹرانسپورٹ اور رینٹ بسوں پر لاگو ہو گا۔ ٹی جی اے نے کہا کہ بسوں کے مرد ڈرائیوروں کا یونیفارم یا تو قومی لباس پر مشتمل ہو گا اس کے ساتھ وہ جوتے استعمال کریں گے۔ بس ڈرائیور شماغ (غترہ)یا ٹوپی استعمال کرنے یا نہ کرنے کے مجاز ہوں گے۔ ٹوپی کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاہ رنگ کی ہو۔ بسوں کے مرد ڈرائیور لمبی آستین اور نیلے رنگ کی شرٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ انہیں ایسا کرنے کی صورت میں پتلون، بیلٹ اور سیاہ رنگ کے جوتے استعمال کرنا ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا کہ بسوں کی خواتین ڈرائیورز کا یونیفارم یا تو عبایہ ہو گا جس کے ساتھ جوتے ہوں گے۔ اس کے علاوہ خاتون بس ڈرائیور سکارف یا ٹوپی استعمال کرنے یا نہ کرنے کی مجاز ہوگی۔ ٹوپی پہننے کی صورت میں ضروری ہوگا کہ اس کا رنگ سیاہ ہو۔ خاتون بس ڈرائیور لمبی آستین والی نیلے رنگ کی شرٹ اور پتلون، بیلٹ اور سیاہ رنگ کے جوتے استعمال کر سکتی ہیں۔

ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ادارے اپنا یونیفارم بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔ ڈرائیوروں کے یونیفارم پر عمل درآمد 27 اپریل 2024 سے ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.