جدہ۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب کی سرٹیفائیڈ یوگا انسٹرکٹر لنا ناظر مقامی کمیونٹی کی خواتین کو اس مشق کے جسمانی اور ذہنی فوائد کے ساتھ مکمل صلاحیتیں ابھارنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی سرٹیفائیڈ یوگا انسٹرکٹر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یوگا صرف جسمانی مشق ہی نہیں تھی بلکہ یہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔یوگا کلاس کے بعد مجھے گہرے ذہنی سکون اور تندرستی کا بھی تجربہ ہوا ہے جب یوگا میرے دماغ کو پرسکون کرنے اور خیالات کو یکجا کرنے میں موثر ثابت ہوا۔یوگا انسٹرکٹر لنا ناظر کی زندگی کے سفر میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہوں نے مملکت میں اپنی کمیونٹی کے ساتھ منفرد مشقیں شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ ایسا فیصلہ تھا جو آسان نہیں تھا لیکن اس فن کے ساتھ گہرا تعلق تھا جو کمیونٹی کے ساتھ خوشیاں بانٹنے میں جڑا ہوا تھا۔لنا ناظر نے کہا کہ گذشتہ سال کراما یوگا سنٹر قائم کرنے سے قبل میں نے سات سال تک ہوم سٹوڈیو سے یوگا کی مشقوں کا آغاز کیا۔اس وقت یہاں یہ ورزش مقبول نہیں تھی لیکن ذاتی محنت اور لگن کے ساتھ میرا یہ سفر مقامی طور پر فائدہ مند ثابت ہوا۔کراما یوگا سنٹر نہ صرف جسمانی مشقوں کے ساتھ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے بلکہ ذہنی سکون کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں صرف انسٹرکٹر نہیں بلکہ یوگا کی شوقین طالبہ ہوں اور اسے اپنی زندگی کے ہر پہلو میں ساتھ رکھتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ کراما یوگا سنٹر آنے والوں کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ جڑے رہنے اور اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے قابل بناتا ہے۔