اقوام متحدہ میں ڈاکٹر خلود المانع خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے عالمی سفیر منتخب

image

ریاض۔11فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم نے ڈاکٹر خلود المانع کو ’ خواتین کو بااختیار‘ بنانے کے لیے عالمی سفیر منتخب کرنے کا اعلان کردیا ۔

عاجل نیوز کے مطابق ڈاکٹر خلود المانع کو عالمی سفیر مقرر کرنے کے علاوہ انہیں جنیوا میں منعقد ہونے والے انسانی حقوق 2024 کے 7 ویں عالمی سربراہی اجلاس میں مرکزی سپیکر کے طور پر بھی منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر خلود نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی عالمی سطح پر سعودی خواتین کے قائدانہ کردار کو اجاگرکرنے کے لیے ہر کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے مشن پر کاربند رہیں گی تاکہ مملکت کی ترقی کے عمل میں سعودی خواتین کے کردار کو بھی شامل کیا جائے۔ڈاکٹر خلود کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کامیاب کاروباری و اہم خواتین میں شامل ہوں، مصنوعی ذہانت کا شعبہ انتہائی اہم اورپانچویں صنعتی انقلاب کا بنیادی محرک بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی خدمت کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، خواہ وہ حکومتی سطح پر ہو یا نجی صنعتی سیکٹر میں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.