فرانس کا رفح میں اسرائیلی حملوں کے اعلان پرتشویش کا اظہار

image

پیرس ۔12فروری (اے پی پی):فرانس نےغزہ کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی حملوں کے اعلان پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں لڑائی بند کر دے تاکہ انسانی تباہی سے بچا جا سکے۔

العربیہ اردو کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے معاون ترجمان کرسٹوف لیموئن نےبیان میں کہاکہ ہم رفح میں تباہ کن انسانی صورت حال سے بچنے، تباہی کو روکنے اور لڑائی بند کرنے کے لئے ایک بار پھر جنگ بندی کا مطالبہ کرتےہیں۔ فرانسیسی حکومت کے ترجمان نے نشاندہی کی کہ رفح میں 13 لاکھ سے زیادہ بے گھر فلسطینی شہری پناہ لئے ہوئےہیں اور یہ غزہ کے باشندوں کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کسی بھی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتا ہےجو بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق ناقابل قبول ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے کہا کہ وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.