جاپان میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد 14 ہزار پرندےتلف

image

ٹوکیو۔12فروری (اے پی پی):جاپان میں برڈ فلو کی وبا پھیل جانے کے بعد 14 ہزار پرندےتلف کر دیئے گئے۔شنہوا کے مطابق جنوبی جاپانی صوبے کاگوشیما کے مینامیساٹسوما شہر کے پولٹری فارم پر برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت اس پولٹری فارم کے ساتھ ساتھ آس پاس کےدیگر پولٹری فارمز سے بھی پرندے تلف کر دیئے گئے ہیں۔مارے گئے پرندوں کی تدفین اور پولٹری ہاؤسز کی جراثیم کشی کا عمل اگلے چند دنوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

انفیکشن کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے، پریفیکچر نے متاثرہ علاقے سے 3 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر کے دائرے میں 15 فارموں میں پالے جانے والی تقریباً 363,000 مرغیوں اور بٹیروں کی پریفیکچر سے باہر لے جانے پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ کیس اس سیزن میں ملک میں ایویئن انفلوئنزا کی 9ویں وبا کی نشاندہی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.