شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے کئی کروز میزائل فائر کر دئے

image

سیئول۔14فروری (اے پی پی):شمالی کوریا نے بدھ کو مشرقی ساحل سے متعدد کروز میزائل فائر کیے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نےبیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے بدھ کی صبح 9 بجے کے قریب وونسن شہر کے شمال مشرق میں سمندر میں متعدد نامعلوم کروز میزائل لانچ کئے اور ہماری فوج اور امریکی انٹیلی جنس حکام اس کا تفصیلی تجزیہ کر رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوج نگرانی اور مانیٹرنگ کو مضبوط بنا رہی ہے، اور شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اضافی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے کے آغاز میں اعلان کیا کہ اس نے ایک سے زیادہ راکٹ لانچر کے لیے ایک نئے کنٹرول سسٹم کا تجربہ کیا ہے جس کا مقصد جنگی میدان میں اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.