مشرقی آسٹریلیا میں طوفان بادو باراں نے درخت اکھاڑ دیے، ایک شخص ہلاک

image

ملبورن ۔14فروری (اے پی پی):مشرقی آسٹریلیا میں طوفان بادو باراں نے درخت اکھاڑ دیے، ایک شخص ہلاک اور 174,000 گھروں اور بزنس ہائوسز کی بجلی بند کر دی۔ ریاستی حکومت اور ہنگامی خدمات نے بتایا کہ بگڑے موسم نے ریاست وکٹوریہ کے بڑے حصے کو متاثر کیا ہے، بارشی طوفان اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ (90 میل فی گھنٹہ)سے زیادہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں نے تمام نظام تہس نہس کر دیا ۔

وکٹوریہ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ طوفان میں ایک 50 سالہ ڈیری فارمر ہلاک ہو گیا، جو بظاہر فارم کی عمارت کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اڑتا ہوا ملبہ اس سے ٹکرا گیا۔ ریاست کی کنٹری فائر اتھارٹی نے کہا کہ ہواؤں نے میلبورن کے مغرب میں گرامپینز کے علاقے میں جھاڑیوں کی آگ کو بھی بھڑکایا، جس سے ایک چھوٹے سے شہر میں نامعلوم تعداد میں گھر جل گئے۔

آسٹریلوی انرجی مارکیٹ آپریٹر نے ایک اپ ڈیٹ میں کہا کہ طوفان بادو باراں سے 530,000 گھروں اور کاروباروں کی بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔بدھ کی سہ پہر تک کو تقریباً 174,000 عمارتوں میں ابھی بھی بجلی منقطع تھی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.