مسجد نبوی میں ایک ہفتہ کے دوران 55 لاکھ 67 ہزار زائرین کی آمد

image

ریاض ۔15فروری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کے ادارے نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسجد نبوی میں 55 لاکھ 67 ہزار 84 نمازی اور زائرین کی آمد ہوئی ہے۔ العربیہ کے مطابق حرم نبوی میں آنے والوں میں 12 ہزار 744 بزرگ اور معذور افراد بھی شامل تھے۔ ادارے نے بتایا کہ اس دوران 5 لاکھ 81 ہزار 806 افراد نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ ریاض الجنۃ میں ایک لاکھ 50 ہزار 912 مرد اور ایک لاکھ 15 ہزار 484 خواتین نے نماز ادا کی۔متعدد زبانوں میں مواصلاتی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد تک ایک لاکھ 41 ہزار 319 تک پہنچ گئی۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں موجود لائبریری سے 11 ہزار 753 افراد نے استفادہ کیا۔ نمائشوں اور عجائب گھروں میں 3 ہزار 763 افراد کی تشریف آوری ہوئی۔ فیلڈ سروسز میں 96 ہزار 122 مستفید افراد کو مقامی رہنمائی کی خدمات فراہم کی گئی۔ مسجد نبوی کے صحنوں اور دروازوں کے درمیان نقل و حمل کی خدمات 29 ہزار 173 افراد کو دستیاب کی گئی۔ آب زم زم کی ایک لاکھ 30 ہزار بوتلیں زائرین کو فراہم کی گئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.