تہران ۔16فروری (اے پی پی):ایران اور آرمینیا نے باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ پر مبنی 19 سمجھوتے طے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ار نا کے مطابق ملک دارالحکومت تہران میں ایران۔آرمینیا کمبائن کمیشن کی 18 ویں نشست کا انعقاد ہوا۔2 روزہ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے نمائندوں نے 19 شعبوں میں باہمی تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کر دیئے ہیں۔
سمجھوتوں کے مندرجات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ دستخط کے تقریب میں آرمینیا کے نائب وزیر اعظم مہر گریگوریان اور ایران کے محکمہ بجٹ و منصوبہ بندی کے سربراہ داود منظور نے بھی شرکت کی۔