جنگ فوری رک جانے کی صورت میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے 20 ارب ڈالر درکار ہوں گے، اقوام متحدہ

image

جنیوا۔16فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی ( یو این سی ٹی اے ڈی)کے ڈائریکٹر رچرڈ کوزول رائٹ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک نئے مارشل پلان کی ضرورت ہوگی، اگر جنگ ابھی رک جاتی ہے تب بھی تعمیر نو کے لیے تقریباً 20 ارب ڈالر درکار ہوں گے لیکن اگر جنگ مزید جاری رہتی ہے تو تباہی کا تخمینہ بہت زیادہ ہوگا۔

العربیہ اردو کے مطابق رچرڈ کوزول رائٹ نے جنیوا میں اجلاس کے دوران بتایا کہ موجودہ نقصان 2014 میں 7 ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ میں ہونے والے نقصان کے 4 گنا کے برابر ہے۔یو این سی ٹی اے ڈی نے گزشتہ ماہ اپنی رپورٹ میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر غزہ میں لڑائی فوری طور پر روک دی جاتی ہے تو غزہ کی معیشت کو جنگ سے پہلے اپنے حجم تک دوبارہ پہنچنے میں پوری ایک صدی لگ جائے گی۔

یو این سی ٹی اے ڈی نے اندازہ لگایا کہ گزشتہ نومبر کے آخر تک 37ہزار379 عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں جو غزہ کی پٹی کی کل عمارتوں کے 18 فیصد کے برابر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.