سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ

image

نیویارک ۔17فروری (اے پی پی):سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قرض دہندگان کو دھوکہ دینے کے لیے اپنی مجموعی مالی حیثیت(نیٹ وَرتھ) غلط بتانے کے جرم میں 35 کروڑ 49 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق نیویارک کے ایک جج جسٹس آرتھر اینگورون نے یہ فیصلہ گزشتہ روز سنایا جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریئل سٹیٹ ایمپائر کو ایک بڑا قانونی دھچکا پہنچا ہے۔نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے ذریعے دائر کروائے گئے مقدمے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایک دہائی سے بینکرز کو بہتر قرض لینے کے لیے بے وقوف بنانے کے لیے اپنی مجموعی مالیت(نیٹ وَرتھ) میں سالانہ تین اعشاریہ چھ بلین ڈالر کا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام کی تردید کی ہے اور اس مقدمے کو ایک منتخب ڈیموکریٹ رہنما جیمز کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔توقع کی جا رہی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جسٹس آرتھر اینگورون کے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.