ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا، محمد دھقان

image

تہران ۔17فروری (اے پی پی):ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے قانونی مشیر محمد دھقان نے کہا ہے کہ اگر ایران کے بحری جہاز روکے گئے تو ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

برطانوی خبر رساں روئٹرز کے مطابق ایرانی صدر کے قانونی مشیر محمد دھقان نے امریکی محکمہ قانون کے بیان کے جواب میں کہا کہ ایرانی جہاز کو اگر تحویل میں لیا گیا تو ہم اپنا ردعمل ظاہر کریں گے اور اس حوالے سے قانونی راستہ بند نہیں ہے۔ انہوں نےکہا کہ وہ فی الحال یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ امریکی حکام نے ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لیا ہے یا نہیں۔

گذشتہ برس سے بحیرہ احمر میں عالمی نقل و حرکت تعطل کا شکار ہے کیوں کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اسرائیل کے ساتھ جاری تنازع میں فلسطینی گروہ حماس کی حمایت میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی عدالتوں کی جانب سے دیے گئے فیصلے پاسداران انقلاب کی جانب سے دوسرے ممالک کے ٹینکروں کو قبضے میں لینے کی بنیاد بنتے رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.