سعودی عرب سیاحت کے شعبے میں سرفہرست

image

جدہ۔17فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جانب سے سیاحتی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 4 برسوں میں بین الاقوامی سیاحت میں سعودی عرب سرفہرست رہا ہے۔

اخبار 24 کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سےجنوری میں جاری ہونے والی’پیرومیٹر‘ فہرست کے مطابق 2023 میں سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد 2019 کے مقابلہ میں 56 فیصد زیادہ رہی ہے۔مشرق وسطی میں سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس 2019 کے مقابلہ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔ اس ضمن میں سعودی عرب کے سیاحتی شعبے کی کامیابیوں کا کلیدی کردار ہے۔دوسری جانب سعودی عرب کے سیاحتی مقامات پر مقامی اور بین الاقوامی زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سعودی سینٹرل بینک کی اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2023 کے پہلے 9 ماہ میں بیرونی سیاحوں نے سعودی عرب کے مختلف سیاحتی مقامات پرریکارڈ 100 ارب ریال خرچ کیے ۔سعودی عرب میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ سعودی سیاحت کی کشش اور تنوع کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ سیاحتی شعبہ کی کامیابیاں مملکت کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث سیاحت کا شعبہ 2019 میں شدید بحران کا شکار ہوگیا تھا جس سے بیشتر ممالک تاحال باہر نہیں نکلے سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.