مدینہ منورہ ۔17فروری (اے پی پی):مدینہ میں مقیم سعودی شہری احمد الحربی نے ناقابل استعمال لکڑی سے شاہکار تخلیق کر کے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آرٹسٹ احمد الحربی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ والد کے فارم میں خراب لکڑی کے بے شمار ٹکڑے دیکھ کر خیال آیا کیوں نہ ان لکڑیوں کو استعمال کرنے کا کوئی طریقہ اختیار کیا جائے اور اسی سوچ کے تحت سادہ آلات کی مدد سے تجربات شروع کیے جو ابتدا میں توکامیاب نہ رہے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں باقاعدہ طور پر اس عمل کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں دوست سے مشورہ بھی کیا جس نے بتایا کہ مملکت میں نئے منصوبوں کے پروگرام میں درخواست دوں۔الحربی نے مزید بتایا کہ ابتدا میں اس نے والد کے فارم میں بڑھئی کے طور پر اپنا کام شروع کیا اور مقامی لکڑی پر بہت سے تجربات کیے۔ سعودی آرٹسٹ نے کہا کہ میں نے السدر (بیری ) اور الاثر لکڑیوں پر کام کیا اور مدینہ منورہ کے کھیتوں سے لکڑیاں جمع کرنے کا کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں اس قسم کا شاہکار تخلیق کرنے والوں کی بہت کمی ہے اس لیے 2022 میں ایک کرافٹ فورم قائم کیا تاکہ ہر اس شخص کو اس حوالے سے تیار کیا جا سکے جو اس فیلڈ میں آنے کی خواہش رکھتا ہوں ۔