سعودی عرب کے شعبہ سیاحت کے فروغ میں ترکیہ معاونت کر سکتا ہے، مہمت شمشیک

image

استنبول۔17فروری (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خزانہ مہمت شمشیک نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کو سیاحتی اہداف کے حصول میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ترک خبررساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق استنبول میں ترکیہ سعودی عرب سرمایہ کاری اور کاروباری فورم کے دوران شمشیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترکیہ تعمیراتی شعبے میں وسیع پیمانے کے تجربات رکھتا ہے اور وہ سعودی عرب کے شعبہ سیاحت کے فروغ میں معاونت کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم وہاں کی تنصیبات کی تعمیرات اور ان کے انتظامی امور میں خدمات فراہم کر سکتے ہیں اور ہماری سیاحتی ایجنسیاں وہاں سیاحوں کو لانے میں معاونت بھی کر سکتی ہیں۔

وزیرخارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ شعبہ سیاحت میں دنیا کے پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 2023 کے اعداد و شمار واضح ہیں۔ جب عالمی اعداد و شمار واضح ہو جائیں گے تو ہم ممکنہ طور پر تیسرے یا چوتھے نمبر پر ہوں گے۔ ترکیہ کے پاس اس حوالے سے اہم تجربات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.