ٹوکیو۔17فروری (اے پی پی):جاپان کے شہر یوکوہاما میں تجرباتی کاربن کیپچر بحری جہاز کا افتتاح کیا گیاہے جو کاربن جذب کر کے اُسے ذخیرہ کرنے کے سی سی ایس نامی عمل میں مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ لے جاتا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے این ایچ کے، کے مطابق سی سی ایس کے عمل کے باقاعدہ استعمال کی راہ میں کلیدی مسئلہ کاربن کی بڑی مقدار کی مستحکم بنیادوں پر نقل و حمل ہے۔ نیو انرجی اینڈ انڈسٹریل ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشناین ای ڈی او ، رواں سال اکتوبر میں مائع کاربن کی منتقلی کا عملی مظاہرہ کرنے والی ہے۔مذکورہ بحری جہاز جاپان کے انتہائی شمالی پریفیکچر ہوکائیدو اور مغرب میں واقع کیوتو پریفیکچر کے درمیان سفر کرے گا۔ 72 میٹر لمبے بحری جہاز میں دو ٹینک ہیں جو 850 ٹن مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ لے جا سکتے ہیں۔این ای ڈی او مالی سال 2026 تک نقل و حمل کی ٹیکنالوجی کو جامع بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا ہدف مستقبل میں 70,000 ٹن تک CO2 لے جا سکنے والا بحری جہاز متعارف کرانا ہے۔