مکہ مکرمہ ۔7مارچ (اے پی پی):الحرمین الشریفین انتظامیہ میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے بدر بن صالح آل الشیخ کو دینی امور کے سربراہ کا سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر بدر بن صالح آل الشیخ نے دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کے معاملات، آئمہ، موذنین، دروس قرآن کے حلقہ جات اور دیگر امور کی خدمت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے دینی امور کے سربراہ کے فیصلے کو عزت افزائی اور ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعتماد سے ہمیں دوگنا محنت اور مزید توجہ سے کام کرنا ہوگا تاکہ سعودی قیادت کی امنگوں کے مطابق زائرین مسجد الحرام کی خدمت اور اسلام کے پیغام کو دنیا تک پہنچایا جائے۔