بازار کا نہیں اب امرود کا شربت گھر پر خود بنائیں.. افطار کے لئے تازہ امرود کا شربت منٹوں میں بنانے کا طریقہ

image

اس برس رمضان ایسے موسم میں آئے ہیں جب بازار میں کھٹے میٹھے امرودوں کی بہتات ہے. امرود صحت بخش ہونے کے علاوہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی بھی نہیں ہونے دیتے. اس لئے افطار میں امرود کو شامل کرنا ایک بہترین آئیڈیا ہے. آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو امرود کا شربت بنانے کا طریقہ بتائیں گے جسے افطار میں پی کر آپ اپنی اور گھر والوں کی توانائی کو فوری بحال کرسکتے ہیں.

اس کے لئے ہمیں چاہیے ایک کلو امرود کچے پکے مکس امرود. ان کو ایک برتن میں ڈال کر پانی شامل کریں اور اسے ہاتھ سے اتنا بلینڈ کریں کہ پیسٹ سا بن جائے، پھر اس کو چھان کر ابالنے کیلئے چولہے پر رکھ دیں۔ حسب ذائقہ کالا نمک اور تین سے چار چمچ چینی ڈالیں. پکتے ہو ئےچمچ چلاتے رہیں تاکہ گاڑھا نہ ہو. پانی بھی شامل کرسکتے ہیں.

دس منٹ بعد جب ابال آجائے تو ٹھنڈا کرنے بوتلوں میں بھرلیں اور افطار کے وقت ایک گلاس پانی میں ایک یا دو چمچ امرود کا شربت شامل کرکے پیش کریں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.