عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس کیس میں ضمانت منظور

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ریفرنس میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

بدھ کو عدالت نے 10 لاکھ کےعوض عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کل یہ فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

عمران خان اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔  سائفر اور عدت کیس میں سزا معطل ہونے تک ان کی رہائی کا امکان نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.