پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

image

وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم چوھدری انوارالحق نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشمیر کے وزیراعظم کی درخواست پر فرنٹیئر کانسٹیبلری تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

محسن نقوی نے کشمیر میں قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

’آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔‘

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور کشمیر کے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

گزشتہ ماہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں چلنے والی تحریک کے دوران پنجاب کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے دستے بھی امن و امان کو بحال رکھے کے لیے کشمیر میں بھیجے گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.