وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی عامر سجاد سید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے سینئر صحافی عامر سجاد سید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر سجاد سید کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.