وزیرستان: ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق

image

وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق ایم آئی،8 ہیلی کاپٹر کو انجن فیل ہونےکی وجہ سے حادثہ پیش آیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی پائلٹ سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کررہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ماڑی پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران ایک آئل فیلڈ کے قریب گرکرتباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔ حادثے میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں حادثے میں زخمی ہونے والوں کو سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.