سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، احسن اقبال

image

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

 منگل کو چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ 5 جون کو منعقد ہونے والے بزنس فورم میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کے دوسرےمرحلے میں ہماری توجہ برنس ٹو بزنس روابط کو بڑھانے پر مرکوز ہے، پاکستانی تاجروں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کی کوششوں پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے حصول کے لیے چینی تاجروں سے کاروبار کرنے کے طریقے سیکھنے چاہئیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والے ملک کو درپیش چیلنجز سے بخوبی واقف ہیں اس لیے انہیں معاشی بحالی کے لیے حکومتی کوششوں کا ساتھ دینا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تاجروں کو چاہیے کہ وہ تجارت اور کاروبار کو بڑھانے کے لیے سی پیک فیز 2 کے مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔پاکستان اور چین کے درمیان تجارت صرف اشیا اور خدمات تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ تعلیم، ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراع ، سپلائی چین ڈویلپمنٹ، ایگریکوآپریشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی منتقلی اور تبادلے تک بڑھنی چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.