ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.8 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 11.8 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 101.8 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.8 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملائشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 91.1 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اپریل میں ملائشیا سے ترسیلات زرکاحجم16.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 14.3 ملین ڈالراورگزشتہ سال اپریل میں 8.6 ملین ڈالرتھا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 23.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.5 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 23.043 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔\


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.