وینزویلا میں سیاسی بحران اور امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی تیل کی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.63 فیصد کمی ہوئی اور یہ 60.37 ڈالر فی بیرل فروخت ہوا۔
اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 0.70 فیصد کمی ہوئی اور یہ 56.92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرنے لگا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت کاراکس سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے امریکا منتقل کر دیا۔ کاراکس میں دھماکے ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں طیاروں کی نچلی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کارروائی کا حکم دیا، جس کے دوران کم از کم 7 دھماکے ہوئے۔