وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (کل) مزید ایک میچ کھیلا جائے گا

image

لندن۔10جون (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں سال جاری وائٹیلٹی ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) منگل کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں سائوتھ گروپ کی ٹیمیں مڈل سیکس سمر سیٹ لارڈز،لندن میں کھیلا جائے گا۔

مڈل سیکس کو سٹیفن ایسکنازی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سمر سیٹ کو لیوس گریگوری لیڈ کر رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔سمرسیٹ کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کےدفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 14ستمبر کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.