حماس کے جنگجووں نے اسرائیلی فوجی گاڑی راکٹ سے اڑا دی ، 8 ہلاک

image

حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کر کے 8 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی قافلے کو جنوبی غزہ میں تال السلطان کے علاقے میں راکٹ سے نشانہ بنایا، حملے میں اسرائیلی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔

رفح میں حماس اور حزب اللہ کے حملے ، فوجی سمیت 2 اسرائیلی ہلاک ، 5 زخمی

حملے کے نتیجے میں 8 اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ، غزہ میں 27 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 307 ہو گئی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے حماس کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملے کی تحقیقات ہو گی کہ کیسے فوجی گاڑی نشانہ بنی، حملے کے فوری بعد ریسکیو کیلئے پہنچنے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.