بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ، اپوزیشن کا احتجاج کا فیصلہ

image

بجٹ پر بحث کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ، اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے، اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے تحت آج سے بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا، موجودہ اجلاس میں فنانس بل منظوری کیلئے پیش ہو گا۔

حکومت کا انکم ٹیکس میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں کوجرمانے اور قید کی سزا دینے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بجٹ پر بحث کا آغاز کریں گے ، اپوزیشن نے بجٹ منظوری کے دوران احتجاج اور ہنگامہ آرائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ پر بحث ایک ہفتہ جاری رہے گی، ہفتہ اور اتوار کو بھی اجلاس جاری رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، حکومت 29 جون کو قومی اسمبلی سے بجٹ منظور کرائے گی۔

قومی اسمبلی کے 100 دن، وزیراعظم شہباز شریف کی صرف 2 اجلاسوں میں شرکت

حکومتی ارکان کو بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے بجٹ منظوری تک حلقوں میں نہ جانے کا کہا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.