پنجاب میں بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری

image

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے صوبے کی یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی یونین کونسلز کی حلقہ بندی کمیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹو انتظامات 30 جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ حلقوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری یکم سے 22 جولائی تک کی جائے گی۔

حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 23 جولائی کو ہو گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات 24 جولائی سے 7 اگست تک جمع کرائے جائیں گے اور حلقہ بندی اتھارٹیز 22 اگست تک اعتراضات نمٹائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر ہوتا حکومت بات چیت کر کے بجٹ بناتی، امید ہے وزیراعظم وعدے پورے کریں گے، بلاول بھٹو

حلقہ بندی اتھارٹیز اپنے فیصلوں سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو 29 اگست تک آگاہ کریں گی۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر کو کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.