راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری

image

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کہا کہ راولپنڈی میں تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج بھی راولپنڈی پر یلغار کا پروگرام بنایا ہے، قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آج انھوں نے راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے، خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوابی کے لئے نکل چکے ہیں۔

اس سے پہلے پرویز خٹک بھی اسلام آباد آنے کی کوشش کرچکے ہیں، کہتے ہیں گنڈاپور پنجاب آگیا بھائی گنڈاپور اٹک کے پل سے نہیں آیا، عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب اٹک کے پل سے نہیں آنے دینا تو نہیں آنے دیں گے۔

تحریک انصاف کا جلسہ ، لیاقت باغ سیل ، راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے بند

انھوں نے پٹرول بم بچوں کو چلانا سکھا دیے ہیں، وہ ہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، گنڈاپور صاحب صوابی سے آرہے ہیں ان کو آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز شریف نے پوری دنیا کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران ان کی تقریر کا بائیکاٹ کرنا بہترین ہے، اب لبنان کو غزہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان کے قیام کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم نے یواین سلامتی کونسل اجلاس میں پاکستانی قوم کی ترجمانی کی،شہبازشریف نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران بائیکاٹ کیا،اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کی گئی قراردادوں پر عملد درآمد نہیں کروا سکی۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چند انتشار پسند کبھی بھی کسی خوشخبری پر خوش نہیں ہوسکتے،اب انہوں نے سڑکیں بلاک کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، ہم کوئی سڑک بلاک نہیں کرنے دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے یلغار کرنے کی بجائے صوبے کے لئے منصوبوں پر کام کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.