مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، امید ہے 77 سیٹیں ہمیں ملیں گی، بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں ہماری پارٹی کا حق ہے، امید ہے ہمارے حق میں فیصلہ ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی پارٹی کو جیتی سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں مل سکتیں۔ سیٹیں اس جماعت کو ملنی ہیں جن کا ووٹ ہوگا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے ہم سے نشان لے لیا تھا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وہ معاملہ آگے نہیں بڑھا۔ پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی لسٹیں الیکشن کمیشن کو دی تھیں۔ امید ہے ہمیں ہماری 77 سیٹیں ملیں گی۔

مخصوص نشستوں کا کیس، وقت آ گیا ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلایا جائے، چیف جسٹس

خیبرپختونخوا میں آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ اعلامیہ اس لیے جاری نہیں ہوا کہ اسمبلی کارروائی کے باعث کور کمیٹی میٹنگ مکمل نہ ہو سکی آپریشن سے متعلق پارٹی میں کسی کا مؤقف مختلف نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف اتنا ہے کہ پہلے معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جائے، ہمیں بتایا جائے سیکیورٹی صورتِ حال کیا ہے کیا تھریٹ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.