یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے، کیئر اسٹارمر

image

لندن: برطانیہ کے نئے منتخب ہونے والے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پہلے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک پہلے اور پارٹی بعد میں، یہ میرا نعرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت اور ہم میں صرف مائنڈ سیٹ کا فرق ہے۔ منگل کو نیٹو اجلاس کے لیے واشنگٹن جا رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران صدارتی انتخابات ، اصلاح پسند مسعود پزشیکان نے میدان مار لیا

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ سیکیورٹی اور دفاع میری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بات ہوئی ہے یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کو ملک میں تبدیلی کا مینڈیٹ ملا ہے۔ لوگوں کو توقع ہے کہ لیبر گورنمنٹ کے کام کا طریقہ کار الگ ہو گا۔

نومنتخب وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کو کہتا ہوں باتوں پر نہیں کام پر توجہ دیں۔ لیبر گورنمنٹ کا پہلا مشن معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.