ٹیکس آمدنی نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہو گا ، وزیر خزانہ

image

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی نہ بڑھائی تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہو گا۔ 

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو  میں وزیر خزانہ نے کہا  کہ اس ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں۔

بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے، وفاقی وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ ملک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ لوگ رشوت ، کرپشن اور ہراسانی کے ڈرسے ایف بی آر سے ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.