کیا واقعی اننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لئے 90 کروڑ کی پیشکش ٹھکرادی؟ بابر اعظم کی جانب سے اہم انکشاف

image

جہاں مکیش امبانی نے لاڈلے بیٹے کی شادی میں دنیا بھر کی مشہور شخصیات کو دعوت دی وہاں یہ بھی سننے میں آیا کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی بلایا گیا ہے.

یہاں تک یہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ آننت امبانی کی شادی میں شرکت کے لئے بابر اعظم کو 90 کروڑ کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ بابر اعظم نے ٹھکرا دی.

ان خبروں کے زور پکڑنے کے بعد بابر اعظم کی PR اور مارکیٹنگ ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی نے بابر اعظم کی جانب سے بیان جاری کردیا ہے.

کمپنی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے کبھی رقم کی پیشکش نہیں کی گئی اور نہ ہی اس شادی میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی تھی. یہ خبریں جعلی اور بے بنیاد ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.