آندھی اور تیز ہواؤں میں سولر پینل کی حفاظت کیسے کریں؟ ماہرین کے مشورے

image

آج کل ملک بھر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے. اس صورت حال میں اکثر لوگوں کا سولر پینل آندھی یا تیز ہواؤں سے متاثر ہو کر گر جاتا ہے. آج ہم آپ کو اس حوالے سے چند ٹپس بتائیں گے جن سے آپ تیز ہواؤں سے اپنے سولر پینل کو محفوظ رکھ سکتے ہیں.

سولر پینل لگواتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ پینل کا اسٹیند چند انچ تک مٹی میں سیمنٹ کےزریعے اچھی طرح دبایا گیا ہو تاکہ ہوا سے وہ فوراً جگہ نہ چھوڑ دے. اگر آپ کو لگتا ہے کہ پینل مضبوطی سے فٹ نہیں ہے تو آپ اس کی فوری مرمت کرالیں.

سولر پینل کو ہمیشہ کچھ فاصلے پر فٹ کرنا چاہیے تاکہ آندھی میں تیز چلنے والی ہوائیں دائیں بائیں اور نیچے سے خارج ہوجائیں. بالخصوص پینل کے نچلے حصے میں اتنی جگہ لازمی چھوڑی جانی چاہیے کہ ہوا کا گزر ہوسکے. بالکل زمین سے نہیں لگا ہونا چاہیے. مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں

سولر پینل کو ایک بار چیک ضرور کرلیں کہ اس میں لگے تمام نٹ بولٹ اچھی طرح کسے ہوئے ہیں یا نہیں. کیونکہ ان کے ڈھیلے پڑنے کی صورت میں پینل ہوا کا زور برداشت نہیں کرسکے گا اور اڑ جائے گا. ان کو لازمی اسکریو ڈرائیور کی مدد سے ٹائٹ کرلیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.