چنگان پاکستان نے اپنی نئی گاڑی لانچ کر دی

image

چنگان آٹوموبائل نے اپنی کار کا نیا ماڈل ”چنگان السوین ”بلیک ایڈیشن پاکستان میں متعارف کرا دیا، گاڑی میں نت نئے فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

چنگان کی گاڑیآں مارکیٹ میں ہموار ڈیزائن اور جدید خصوصیات کے لئے جانی جاتی ہیں۔ کمپنی نے اپنی سیڈان کا نیا بلیک ایڈیشن لانچ کر دیا ہے جس کی قیمت 45 لاکھ 74 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ لومیئر (Lumiere) ویرینٹ کی قیمت فی الحال 4,549,000روپے ہے۔

روپیہ مسلسل تنزلی کا شکار، ڈالر، یورو، پاؤنڈ مزید مہنگے ہو گئے

1480 سی سی کار میں ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، ریئر ویو کیمرہ اور کنیکٹیویٹی آپشنز شامل ہیں جبکہ انجن موثر کارکردگی کا حامل ہے جو پاور اور فیول اکانومی میں توازن برقرار رکھتا ہے۔

نئے ورژن میں مکمل طور پر سیاہ انٹیریئر اور بیرونی حصے شامل ہیں، جس میں سیاہ سائیڈ ویو آئینے، پہیے، سیاہ چمڑے کی نشستیں، چھت اور دروازے کے سیاہ ہینڈل شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کا عوام کو مفت سولر پینل اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

چنگان السوین بلیک ایڈیشن میں لومئیر ویرینٹ کی تمام خصوصیات کو جیسے الیکٹرانک سنروف ، اسٹارٹ اسٹاپ ٹیکنالوجی ، کروز کنٹرول ، ہیٹڈ سائیڈ شیشے، اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم کو بھی شامل کیا گیاہے۔

گاڑیوں کے شوقین افراد چنگان السوین کے نئے بلیک ایڈیشن کی بکنگ اب 10 لاکھ روپےکی ڈاؤن پیمنٹ کیساتھ بک کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.