چیئرمین ایف بی آر کا آٹے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار

image

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔ چیئرمین ایف بی آر نے آٹے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان زوم پر اجلاس سیکرٹری فوڈ پنجاب کے دفتر میں ہوا۔ زوم اجلاس میں وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں آٹے کے بزنس پر ود ہولڈنگ ٹیکس اور فلور ملز پر عائد سالانہ ٹرن اوور ٹیکس ختم کیا جائے۔ اس سے آٹے کی قیمت میں کمی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی ڈاکیومنٹیشن کرنا آٹا ڈیلرز اور دکان داروں کے لیے ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 3فیصد کمی ریکارڈ

اس موقع پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے ریٹیلرز ٹیکس پیئر پر کڑی شرائط عائد ہیں اس لیے فلور ملزم کے آٹا ڈیلر اور ریٹیلرز پر سے ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہیں کیا جاسکتا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.