ملک میں سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 3فیصد کمی ریکارڈ

image

لاہور: ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 2 ہزار 79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 3فیصد کم ہے۔

مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق جون 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 7 ہزار 612 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مئی کے مقابلہ میں 19 فیصد کم اور گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

مئی میں ملک میں گاڑیوں کے ایک لاکھ 33 ہزار 85 یونٹس اور گزشتہ سال جون میں 91 ہزار 833 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2024 میں کاروں کے 81 ہزار 577 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں کاروں کے 96 ہزار 812 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان پاکستان نے اپنی نئی گاڑی لانچ کر دی

اسی طرح گزشتہ مالی سال کے دوران ایل سی وی، وینز اور جیپوں کے 22 ہزار 249 یونٹس کی فروخت ہوئی جو مالی سال 2023 کی اسی مدت کے 30 ہزار 367 یونٹس کے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2024 میں موٹر سائیکلز کے 11 لاکھ 25 ہزار 717 یونٹس کی فروخت ہوئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں موٹرسائیکلز کے 11 لاکھ 67 ہزار 622 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.