نیپرانے بجلی صارفین پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز لگانےکی منظوری دیدی

image

بجلی کے گھریلو صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا۔ نیپرا نے گھریلوصارفین پر ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانےکی منظوری دیدی جب کہ دیگر کیٹگریز کے صارفین کےلیے فکسڈ چارجز میں 184 فیصد تک اضافہ بھی منظور کر لیا گیا۔

نیپرا نے یکم جولائی 2024 سے فکسڈ چارجز لگانے اور اضافےکی منظوری دے دی۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ استعمال پر گھریلو صارفین کیلئے 200 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

ماہانہ401 سے 500 یونٹ بجلی استعمال پر 400 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔ ماہانہ501 سے 600 یونٹ استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

ماہانہ 601 سے 700یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 800 روپے اور ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد ہوں گے۔

نیپرا نے صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھانے اور بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈچارجز میں 150 فیصد اضافہ منظوری دے دی۔

زرعی ٹیوب ویلزصارفین کے لیے ماہانہ فکسڈچارجز میں100 فیصداضافہ منظور کیا گیا۔ صنعتی صارفین کیلئے ماہانہ فکسڈ چارجز 440 سے بڑھ کر1250 روپے ہو جائیں گے۔

کمرشل صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 500 سے بڑھ کر1250روپے ہوجائیں گے۔ زرعی ٹیوب ویلزصارفین کیلئے فکسڈ چارجز 200 سے بڑھ کر 400 روپے ہو جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.