صاحبزادہ حامد رضا اور حافظ نعیم کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

image

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو سکا، سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن پر اظہار عدم اعتماد کیا ہے۔

سپریم کورٹ کا مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم

انہوں نے مزید کہا کہ آج سپریم کورٹ نے حق دار کو حق ادا کر کے ادارے کا وقار بحال کر دیا ہے، عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو چاہیے کہ وہ فوری استعفی دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کی جیت ہے اور آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفی دے کر گھرچلے جانا چاہیے۔

افتخار چوہدری کی بحالی، نواز شریف کی پاناما کیس میں نااہلی کا فیصلہ بھی جمعہ کے روز ہی سنایا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے ان جماعتوں کی دورنگی بھی عیاں ہوگئی جو جمہور کی رائے کے برخلاف ناجائز طریقے سے ان سیٹوں پر قبضہ کرکے بیٹھی تھیں اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی تھیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ یہیں ختم نہیں ہونا چاہیے بلکہ اب جوڈیشل کمیشن بنا کر فارم 45 کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں بھی حقداروں کو واپس ملنی چاہئیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.